Utho utho ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
اٹھو اٹھو علی اصغر جگا رہی ہے رباب
جو بھا گیء ہے لال تمہیں کربلا کی زمن
ہر ایک سمت اندھیرا ہے ڈر نہ جاؤ کہیں
چراغ اشک لحد پر جلا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
تمہیں سکینہ کا دیتی ہوں واسطہ اٹھو
کوی خطا بھی ہوی ہو تو در گزر کر دو
کہ اب تو مان بھی جاؤ منا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
گلے پہ زخم ہے گہرا دکھا نہیں سکتا
کچھ اس قدر ہے تو کمسن کہ آ نہیں سکتا
تجھے بلانے کو مقتل میں آ رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
کہاں ہو بڑھ کے سہارا دو سید سجاد
کہ روح ہونے کو ہے قید جسم سے آزاد
قریب تربت بے شیر آ رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
یہ دشت اور یہ جلتی ہوئی زمیں بیٹا
جو سو گےء ہو تو اب چونکنا نہیں بیٹا
دوبارہ کون سلاے گا جا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
اداس اداس ہے گودی لٹا لٹا منظر
سکینہ قید ستم میں ہے دشت میں اصغر
نہ جانے کس کو یہ لوری سنا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
زمین گرم پہ سوتا ہے جھولنے والا
تمام جل گےء خیمے بچا نہ گہوارہ
اب اپنے ہاتھ ہوا میں ہلا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
تیرے فراق میں سوتی ہے ماں جو رو رو کر
پسر کی آس میں رکھتی ہے ہاتھ پہلو پر
کہ جیسے لال کو اپنے سلا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
تمام دل کا لہو آنسوؤں میں ڈھل جائے
جو کر لیں ماییں تصور تو دم نکل جاے
جو داغ لے کے کلیجے پہ جا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
بلال روک قلم تو حرم میں ہے رقعت
نہیں ہے پھول میسر یہاں دم رخصت
لحد پہ اشکوں کی چادر چڑھا رہی ہے رباب
اٹھو اٹھو علی اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.