Uth jao mere pyare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Afzal Mirza
رو رو کے یہ کہتی ہے مادر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
کیوں سوتے ہو جلتی ریتی پر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
ممتا کی تڑپ تم کیا جانو
میں ماں ہوں تمہاری پہچانو
میں گھر سے نکل آئی باہر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
کس طرح گوارا ہو مجھکو
تم جلتی زمیں پر سوتے ہو
سونا ہے میرے دل کا بستر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
منہ رکھ کے تمہارے چہرے پر
پردے کا سہارا کر لونگی
میں ہوگیء محتاج چادر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
تم سو گےء پیاسے مقتل میں
ہم تشنہ دہن ہے جنگل میں
ہے پیاس ابھی تک محو سفر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
جو کچھ بھی ہوا وہ ہونا تھا
اس سوچ میں ڈوبی ہوں بیٹا
گھر جاؤں گی میں کیا منہ لے کر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
تپتی ہے ابھی تک رن کی زمیں
میں ماں ہوں تمہاری غیر نہیں
کیسے رکھ لوں دل پر پتھر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
پھر تم کو اذیت پہنچے گی
ماں نیزے پر سر دیکھے گی
آ جاے گا پھر شامی لشکر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
سامان تسلی ہو جاے
کچھ دل کو تشفی ہو جاے
ہے بدلہ ہوا گھر کا منظر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
میں جان کا صدقہ دے دونگی
جی بھر کے بلاییں لے لونگی
آغوش میں آجاؤ ہنس کر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
تاریخ میں ملتا ہے عشرت
ماں چوم کے چھوٹی سی تربت
بس کہتی رہی اصغر اصغر
اٹھ جاؤ میرے پیارے اصغر
رو رو کے یہ کہتی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.