Uth jao ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
اُٹھ جائو علی اصغر
آنکھیں تو ذرا کھولو ایسے تو نہیں رُوٹھو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
لوری تجھے سُنائوں گی جھولا جھُلائوں گی
اشکوں سے تیرا چہرا اصغر میں دھُلائوں گی
آواز میری سُن کر للہ ذرا جاگو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
سورج تو جا چُکا ہے ہونے لگا اندھیرا
تاریک شام آئی بھولو نہ گھر کا رستہ
میں ڈر رہی ہوں بھیا جنگل میں ڈر نہ جائو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
اماں تو بے خبر ہیں میداں میں کیا ہوا ہے
لیکن مجھے خبر ہے زخمی تیرا گلا ہے
حاضر ہیں اشک میرے زخموں کو اپنے دھولو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
خوشبو تیرے لہو کی سانسوں میں آ رہی ہے
تو آ وگرنہ میری اب جان جا رہی ہے
دل کہہ رہا ہے میرا بھائی کو اپنے رو لو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
آ کر دیکھائو چہرا دم گھُٹ رہا ہے میرا
میں بھی تو دیکھوں بھیا ہے زخم کتنا گہرا
اب میرے صبر کو تم اصغر نہ اور تولو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
یہ خالی خالی جھولا مجھ کو ستا رہا ہے
تیرے بغیر اصغر دل ڈوبا جا رہا ہے
تم کو جو رن سے لائے آواز دوں میں کس کو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
ریحان جب سکینہ یہ بین کر رہی تھی
اصغر کی ماں بھی اُس کا نوحہ یہ سُن رہی تھی
کہتی تھی اے سکینہ یہ بات اب نہ بولو
کچھ بولو میرے بھیا اصغر
اُٹھ جائو علی اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.