Tadap ke karti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Hussain
تھا کربلا میں عجب امتحان تیغ علی
وہ ای ننھی سی میت وہ جان تیغ علی
تھی درد ناک بہت داستان تیغ علی
فضایں روتی تھی سن کر بیان تیغ علی
ہاے ذوالفقار ہاے ذوالفقار
تڑپ کے کرتی تھی مقتل میں ذوالفقار یہ بین
میں کیسے کھودوں لحد اک بے زباں کی حسین
دعائیں دو میری ہمت کو آزماتے ہوئے
دکھای دیتے ہیں مجھکو رسول آتے ہوئے
حسن کا ہاتھ ہے قبضے پہ کپکپاتے ہوئے
بتول دیکھ رہی ہے لحد بناتے ہوئے
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
یہ سونچ سونچ کے آنکھوں سے خون جاری ہے
کہ جس کی جھولے میں میں نے نظر اتاری ہے
اسی کی قبر بنانے کی ذمہ داری ہے
یہ امتحان تو بدر و احد سے بھاری ہے
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
میں آج ننھی سی تربت اگر بناؤنگی
تمام عمر یہ منظر بھلا نہ پاؤں گی
پلٹ کے خیمے میں مقتل سے جب میں جاؤں گی
تو کیسے مادر اصغر کو میں منہ دکھاؤں گی
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
غریب ماں کی امانت کو کھو نہیں سکتی
میں اپنے کاندھوں پہ یہ بوجھ ڈھو نہیں سکتی
کسی کے آنکھ کے آنسوں پرو نہیں سکتی
میں مامتا کا سفینہ ڈبو نہیں سکتی
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
یہ یادگار ہے اک بیقرار جھولے کی
بلا رہی ہے تڑپ بار بار جھولے کی
ہے لڑکیوں کو بہت انتظار جھولے کی
زمیں کو سونپ دوں کیسے بہار جھولے کی
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
زمین گرم ہے اور بے زبان کا لاشہ ہے
لہو گلے کا نہ باشوں کا دودھ سوکھا ہے
میرے خدا یہ میرا امتحان کیسا ہے
اسی کی قبر بناؤں جو مجھ سے کھیلا ہے
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
لحد بنانے کا اصغر کی کام مت سونپو
سلگتے دشت میں یہ انتظام مت سونپو
جہان صبر کا مجھکو نظام مت سونپو
جواب دیتی ہے ہمت امام مت سونپو
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
رکھے ہیں نوحے میں اختر نے لفظ چن چن کے
کلیجہ پھٹتا ہے عرفان سب کا سن سن کے
جگر کے خوں سے مصایب کے خواب بن بن کے
ملک بھی رونے لگے آسماں پہ سر دھن کے
تڑپ کے کرتی تھی۔۔۔
میں کیسے کھودوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.