Shah ne ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shadman Raza
ہاے عباس کیا سنو گے میرے درد کی خبر
آیا ہوں میں سکینہ کو بیہوش چھوڑ کر
عباس یاد ہو گا مدینے سے وہ سفر
فہرست پڑھ کے روے تھے تم جس کے نام پر
وہ حرملہ کے تیر سے بے جان ہو گیا
جھولے سے آ کے دشت میں بھی اصغر بھی سو گیا
شاہ نے علی اصغر کو جب دفن کیا ہو گا
عباس کا لاشہ تو ہے اٹھ اٹھ کے گرا ہو گا
ایسے ہی تو سر کٹ کے نیزے پہ نہیں جاتا
قاتل نے ذبح بچہ پھر ذبح کیا ہو گا
شاہ نے علی اصغر کو۔۔۔
سر کٹ کے ظالم نے جس وقت اچھالا تھا
زہرا کا کلیجہ تو مٹی پہ گرایا ہو گا
شاہ نے علی اصغر کو۔۔۔
نیزے پہ جو بچہ تھا اور اونٹ مادر تھی
دل گود میں لینے کو بے چین رہا ہو گا
شاہ نے علی اصغر کو۔۔۔
لو قتل کے بعد اصغر اکبر سے بڑا نکلا
چھوٹا سا کلیجہ تھا نیزہ تو بڑا ہو گا
شاہ نے علی اصغر کو۔۔۔
جو جھولا جھلاتی تھی منہ چومتی جاتی تھی
اس سال سکینہ نے بوسہ نہ دیا ہو گا
شاہ نے علی اصغر کو۔۔۔
کیوں قبر کی تاریکی دھمکاے مروت کو
نوحہ علی اصغر کا مرقد میں پڑا ہو گا
شاہ نے علی اصغر کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.