Roze ashoor kehti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Zawwar Hussain
روز عاشور کہتی تھی مادر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
کیسے دل کو سکوں ہو میسر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
کیسے تقدیر میں نے ہے پای
مل گیا دل کو داغ جدائی
دل کے ٹکڑے ہوے ہے بہتر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
ہاے کربوبلا کی زمیں پر
چین پایا نہ دل نے کہیں پر
یہ زمیں ہے غموں کا سمندر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
تیرے تشنہ لبی کے میں واری
اشک اب بھی ہے آنکھوں سے جاری
سوکھے ہونٹوں پہ قرباں ہو مادر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
ایسے ماں کو نہ اپنی سزا دو
ہو کہاں لال مجھکو صدا دو
آؤ آؤ میری جاں اصغر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
دل کے ارماں کرے کون پورے
رہ گےء خواب میرے ادھورے
حسرتیں رہ گیء ہاے گھٹ کر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
رات تاریک سنسان صحرا
ہر طرف ہے لعینوں کا پہرہ
تم کو چھوڑوں اکیلا میں کیوں کر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
جب پدر نے مدد کو بلایا
خود کو جھولے سے تم نے گرایا
مسکراے سنا تیر کھا کر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
تم کو ڈھونڈوں کہاں تم کو پاؤں
روتے روتے یونہی مر نہ جاؤں
ساس گھٹتی ہے سینے کے اندر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
رن میں کمسن تیری ذات واحد
فخر ہے تجھ پہ ننھے مجاہد
گورے گالوں پہ قرباں ہو مادر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
ہنسلیوں والے معصوم بچے
کر کے تجھکو خدا کے حوالے
جا رہے ہیں یہ مجبور مادر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
ایسی دیکھی نہیں مہمانی
ہاے اصغر نے پایا نہ پانی
کربلا میں رضا ایک تھا محشر
ہاے اصغر میرے ہاے اصغر
روز عاشور کہتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.