Roti rahi maa raat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Bober Ali
آجا اصغر گود میں کہتی رہی ماں رات بھر
ہر مصیبت رنج و غم سہتی رہی ماں رات بھر
تیر سے ظالم نے اصغر کو کیا پیاسہ شہید
بس اسی اک درد میں ڈوبی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
مجھکو لگتا ہے کہ جیسے سوے ہو تم گود میں
نیند سے جاگو زرا کہتی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
دیکھلوں اک بار بیٹا چاند سی صورت تیری
قبر سے ٹکراکے سر روتی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
گود کی گرمی ابھی تک ہے مگر تم چل بسے
روتے روتے قبر سے لپٹی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
زینب و کلثوم سمجھاتی رہی اسکو مگر
پاس ننھی قبر کے بیٹھی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
آشک آنکھوں سے مسلسل بہتے تھے سجاد کے
جب یہ دیکھا رنج میں ڈوبی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
کیا سناے گا ببر حالات غم اور کس طرح
خالی جھولا دیکھ کر روتی رہی ماں رات بھر
آجا اصغر گود میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.