Pyase ko maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ahsan Hussain
اصغر میرے کہاں ہو
پانی ملا تو پیاسے کو ماں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشان ڈھونڈتی رہی
اٹھتی تھی آہ بھرتی تھی پھر بیٹھ جاتی تھی
دل کا سکون نوحہ کناں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
آغوش میں سمیٹ کے جھولے کی راخ کو
عباس کے الم کی عما ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
خیمہ تو جل چکا جلے خیمے میں جا کے وہ
حسرت سے گھٹنیوں کے نشاں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
رکھا ہے ٹوٹے کوزے کو ماں نے سنبھال کر
ان کرچیوں میں ننھا جواں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
غش سے اٹھی تو اجڑے ہوے قیدیوں کے بیچ
ام رباب تیر گراں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
پانی گلے کو ماں کے لگا تیر کی طرح
وہ پھر کسی کی سوکھی زباں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
کربوبلا کے دشت میں زندان شام میں
عابد وہ اپنا کھویا جہاں ڈھونڈتی رہی
اصغر کی قبر کا وہ نشاں ڈھونڈتی رہی
پانی ملا تو پیاسے کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.