Pyare asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shahid Baltistani
ماں پکارے لوٹ آؤ میرے پیارے اصغر
جینا مشکل ہے میرا اے ماں کے دلارے اصغر
تو نے جانا کیا خبر تھی گر میری جان ماں ہوں
بھول نہ پاؤں گی تجھکو زندگی بھر چاہوں
دیکھلے حال میرا اے ماں کے سہارے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
اپنے ہاتھوں سے سجایا تجھکو دولہے کی طرح
میری آغوش ہے ویراں دیکھ جھولے کی طرح
سن لو مادر کی صدا اے جان سے پیارے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
تو گیا جب سے ہے بیٹا تیرے بن جی سکوں
ہے قسم مجھکو میریجان اب نہ ساے میں رہوں
ماں کو چہرہ تو دکھا ماں صدقہ اتارے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
ماں کی جاگیر ہے بس کیا ہے شلوکہ تیرا
تیری معصوم اداییں وہ مچلنا تیرا
تیری ماں تجھ پہ فدا آواز سنا دے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
بیٹا روتی ہے سکینہ سن کے یہ غم کا سکوں
خون میں تر میرے اصغر کو ملا کیسا کفن
آخری ایک دیا رو رو کے جلاے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
بولے اصغر میں ہوں کمسن پر ہوں غازی سا جری
مجھ میں زہرا کی مہک ہے میں بھی ہوں خونِ علی
تیری گودی کا صلہ مقتل میں دکھاے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
میری سانسوں میں میری ماں تیری خوشبو ہے رچی
اور نگاہوں میں ہے میری تیری ممتا ہے شبیہ
تیرے پہلو کے بنا اب چین نہ پاے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
تیرے یاور کی دعا ہے میرے مولا اصغر
ایسی اولاد عطا کر جو ہو تیری نوکر
سن لے ماؤں کی دعا گھوڑوں کو سجا دے اصغر
ماں پکارے لوٹ آؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.