Poocha asghar ke liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
پوچھا اصغر کے لئے شاہ نے کیا مانگتے ہیں
رو کے بانو نے کہا آب بقائ مانگتے ہیں
---پوچھا اصغر کے
حدت دشت سے مضطر ہے فقط سائے کو
جانے زہرہ کا یہ دامان قبائ مانگتے ہیں
---پوچھا اصغر کے
اپنے چھ ماہ کے بچے کے لئے اعدائ سے
پانی ایک بوند شاہ کرب و بلا مانگتے ہیں
---پوچھا اصغر کے
بخش دے امت جد تجھ کو میرے خوں کی قسم
کھا کے پیکان علی اصغر یہ دعا مانگتے ہیں
---پوچھا اصغر کے
اہل بیت نبوی شام کے بازاروں میں
سر چھپانے کے لئے ایک ردا مانگتے ہیں
---پوچھا اصغر کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.