Noke sina par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Farhan Ali Waris
جب شمر لعیں شہداء کے سر کاٹ کے لایا
شہداء کے سروں کو پسر سعد نے دیکھا
سر اصغر معصوم کا موجود نہیں تھا
یہ کہتے ہوئے شمر کو پاس اپنے بلایا
حاکم مجھے بخشے گا نہیں تجھکو خبر ہے
جا ڈھونڈ سر اصغر معصوم کدھر ہے
تاریخ میں اس ظلم کا ملتا ہے حوالہ
ظالم نے لحد کھود کے اصغر کو نکالا
سر کاٹ چکا کھولی تو نیزہ کو سنبھالا
نیزے پہ گیا بانو کی آغوش کا پالا
موت بھی نوحہ کرتی تھی رو کر
بگڑا ہے بانو تیرا مقدر
نوک سناں پر ننھا سا ایک سر
لے کے چلا ہے ہاے ستمگر
جو صاحب اولاد ہے سوچے تو زرا سا
کس درجہ ستم کوک جلی ماں پہ ہوا تھا
غش کھای ہوئی ماں نے جونہی آنکھوں کو کھولا
نیزے پہ سر اصغر معصوم کو دیکھا
تھامے کلیجہ بولی وہ مضطر
ثانیء زہرا دیکھو یہ منظر
نوک سناں پر۔۔۔
زینب نے سوے لشکرِ اعدا جو نظر کی
سر پیٹ کے یہ کہنے لگی درد کی ماری
اے کشتۂ شمشیر جفا اے میرے بھائی
کیا بعد شہادت بھی ستم ہوتا ہے کوی
تو ہی بتا اے صبر کے پیکر
کیسے سنبھالے دل کو یہ مادر
نوک سناں پر۔۔۔
کیا ظلم میرے بچے پہ ہے دیکھ خدایا
نہ جھولے میں پایا نہ سکوں قبر میں پایا
ماں روتی ہے یہ کہہ کے کہاں دودھ بڑھایا
پانی کے عوض تیر ستم حلق پہ کھایا
پیاسا گیا تھا دنیا سے اصغر
اب یہ ستم ہے خالق اکبر
نوک سناں پر۔۔۔
پھر کہنے لگی مادر اکبر سے لپٹ کر
اٹھارہ برس جی تو گیا تھا تیرا دلبر
خوں تجھکو رلاتی ہے مگر فرقت اکبر
اب سوچ کے کیا بیت گیء ہے میرے دل پر
گود سے جس کو لے گےء سرور
دیکھ رہی ہوں آج یہ منظر
نوک سناں پر۔۔۔
شبیر نے دیکھا جو سناں پر سر اصغر
اک بار نگاہوں سے کیا سجدہ زمیں پر
پھر بولے نگاہوں کو اٹھاتے ہوئے سرور
تو راضی تو میں راضی میرے خالق اکبر
وعدہ نبھایا گھر کو لٹا کر
اب یہ ستم بھی سہتا ہوں دل پر
نوک سناں پر۔۔۔
اکبر سے کہا شہ نے میرے لال تیرے بعد
زینب کا ہوا غم سے برا حال تیرے بعد
تھے خاک میں آلودہ میرے بال تیرے بعد
اعدا نے کیا لاشوں کو پامال تیرے بعد
یہ بھی قیامت آی میرے دلبر
دیکھ سکو تو دیکھ لو آ کر
نوک سناں پر۔۔۔
سجاد تڑپنے لگے بابا کی فغاں پر
باقر کے سہارے سے اٹھے یا علی کہہ کر
رو کر یہ سکینہ سے کہا اے میری خواہر
کیا تم نے سنا بابا جو فرماتے ہیں رو کر
بولی سکینہ میرے برادر
بھای سے بابا کہتے ہیں روکر
نوک سناں پر۔۔۔
فرحان لہو روتے ہوئے لکھتا ہے مظہر
دورانِ سفر غازی سے فرماتے تھے سرور
تو ہوتا تو یہ ظلم نہیں ہوتا بردادر
فریاد ہے یہ بانوے دلگیر کے لب پر
بازوے شبیر دیکھ تو آ کر
حلق ہے زخمی خاک ہے سر پر
نوک سناں پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.