Nanhe mujahid ran
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ننھے مجاہد رن میں جا کر
تم نہیں آئے
شاہ تو آئے جان مادر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
کب سے کھڑی ہوں خیمے کے در پر
آنکھوں میں لے کر اشکوں کے ساگر
پیش کروں آجائو جو اصغر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
خالی جو پہلو پائوں گی بیٹا
غم سے پھٹے گا میرا کلیجہ
رات بھی گذری رو رو کر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
رات اندھیری دشت بیاباں
ڈر نہیں جانا رن میں میری جاں
کیسے رہو گے ماں سے بچھڑ کر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
تم نے اشاروں میں یہ کہا تھا
دے دے رضا مقتل کی خدارا
کر کے فتح میں آئوں گا لشکر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
ہنستے ہوئے خیموں سے سدھارے
پیش نظر ہیں سارے نظارے
ہو گیا کیا میدان میں جا کر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
تیر لگا ہے کیا گردن پر
جو نہیں دیکھا ماں کو پلٹ کر
کون سی مجبوری تھی اصغر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
قتل ہوئے جو جور و جفا سے
ساتھ اٹھا کر لائے وہ لاشے
آتے ہیں تنہا رن سے سرور
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
کس کو سنائوں گی میں کہانی
یہ بھی نہ سوچا یوسف ثانی
ماں سے کٹے گی رات یہ کیونکر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
پیاس سے روتا ہے یہی جانا
اس کو کوئی بھی نہ پہچانا
دیدی رضا وہ بھی تمہیں دلبر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
کیسے جےء گی بالی سکینہ
ہے غم فرقت سے وہ حزینہ
روتی ہے اب تک یاد میں خواہر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
اتنا اشارہ مجھکو بتادو
کس کے قریب اے ماہ لقا ہو
ڈھونڈنے آجائے گی مادر
تم نہیں آے
---ننھے مجاہد رن میں
تیرے بنا میں چین نہ پاؤں
جھولا ہے خالی کسکو جھلاوءں
کسکو سلاؤں لوریاں دیکر
تم نہیں آے
---ننھے مجاہد رن میں
چاروں طرف میداں میں ہیں لاشے
کرتی ہے شب آکے یہ اشارے
کتنا وحشت ناک ہے منظر
تم نہیں آے
---ننھے مجاہد رن میں
ماں سے زیادہ کون ہے پیارا
کس نے دیا ہے ایسا سہارا
بھول گئے آغوش مادر
تم نہیں آے
---ننھے مجاہد رن میں
بعد تمہارے یہ ہوا اصغر
چل گیا حلق شاہ پہ خنجر
جل گئے خیمے چھن گئی چادر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
کس نے انیس غم کو پکارا
سنوائو آواز دوبارہ
نوحہ یہی تھا بانو کے لب پر
تم نہیں آئے
---ننھے مجاہد رن میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.