Nadan ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Azadari Murshidabad
ناداں علی اصغر میرے
تنہائی میں ہونا نہ پریشاں علی اصغر
ناداں علی اصغر
جھولے کو جو چھوڑے ہو تو آ تجھکو سنواروں
ششماہ مجاہد تیرے صدقے بھی اتاروں
دل اپنا سنبھالے گی تیری ماں علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
ھل من کی صدا سنتے ہی یہ ناصر شبیر
کہتے ہوے لبیک گرے فرش پہ بے شیر
ہو روحِ علی آیت قرآں علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
تکتے ہیں تیری راہ علی اور پیمبر
اسلام بچانا ہے تمہیں خوں میں نہا کر
ہونا ہے تجھے دین پہ قرباں علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
مل جاے گا عمو تیرا عباس وہی پر
قاسم بھی ملے گا وہی مل جاے گا اکبر
ہونے نہیں دیں گے تجھے نالاں علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
دو بارہ ذبح کر دیے جاؤ گے میری جاں
فریاد نہ کرنا پسر شاہ شہیداں
بابا ہیں تیرے فخر سلیماں علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
اٹھارہ برس کے تیرے بھیا کی وہ ضربت
باطل کے لئے موت بنا تابہ قیامت
اذان علی اکبر زیشان علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
تجھکو نہ ملا دودھ نہ اک بوندھ بھی پانی
روے گی تیری یاد میں دریا کی روانی
جاں تم ہے قربان تیری ماں علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
نوحہ پڑھے جب تیرے نظیر غم میں تڑپ کر
ماتم کرے ہر اہلِ عزا آشک بہا کر
ہے عاشق نا چیز کے ارمان علی اصغر
ناداں علی اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.