Meri jaan ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shahid Baltistani
آ تجھے لوری سُنائوں علی اصغر
آ تجھے جھولا جھُلائوں علی اصغر
تیرے صدقے تیرے واری اے میری جان علی اصغر
آ گئی فوجِ ستم جھولا جلانے کے لیے
آخری تیری نشانی کو مٹانے کے لیے
غم نہ کر ہاتھ سلامت ہیں جھُلانے کے لیے
آ تجھے لوری ۔۔۔
سر سے مادر کے چھِنی شامِ غریباں میں ردا
ڈھونڈیں کیسے تجھے عون بتا دے بیٹا
اپنی مادر کے لیے دشت سے واپس آ جا
آ تجھے لوری ۔۔۔
روشنی دن کی کہاں رات کی تاریکی ہے
میں بھی عادی ہوںتیری تُو بھی میرا عادی ہے
ہاتھ پھیلائے ہوئے خاک پہ ماں بیٹھی ہے
آ تجھے لوری ۔۔۔
رَن سے لاتی ہیں ہوائیں تیرے خون کی خوشبو
اپنے دل پر نہیں رہتا مجھے بیٹا قابو
رِہ گیا جا کے کہاں دشتِ بیابان میں تُو
آ تجھے لوری ۔۔۔
ہائے جب شامِ غریباں کی سحر ہو گی عیاں
سُنتی ہوں سہلِ حرم جائیں گے سُوئے زنداں
ہو گی پھر تجھ سے میرے لال ملاقات کہاں
آ تجھے لوری ۔۔۔
کربلا سے جو مدینے میں ہوا آتی ہے
ماں کی اُمید تو یاور وہ جگا جاتی ہے
دھوپ میں بیٹھی ہوئی بانو یہی کہتی ہے
آ تجھے لوری ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.