Mere asghar kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Tableegh e Imamia
میرے اصغر کہاں ہو آ جاؤ
رات کا وقت ہونے والا ہے
شاد یزداں کو کر دیا تم نے
خُلد ویراں کو کر دیا تم نے
نذر شیداء کو کر دیا تم نے
سُرخرو ماں کو کر دیا تم نے
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
پانی پینے گئے تھے مقتل میں
لب دیکھانے گئے تھے مقتل میں
تیر کھانے گئے تھے مقتل میں
دل دُکھانے گئے تھے مقتل میں
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
میرے اصغر یہ کیا کیا تم نے
تیر گردن پہ کھا لیا تم نے
موت کا جام یوں پیا تم نے
ہنس کے سب کو رُلا دیا تم نے
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
آنسوؤں سے لہو کو دھوتی ہے
اور غصے سے لال ہوتی ہے
کھود کر قبر جان کھوتی ہے
شاہ کی ذوالفقار روتی ہے
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
یوں اندھیروں میں کی ضیاء تم نے
کام مشکل تھا جو کیا تم نے
بُجھ رہا تھا جو وہ دیا تم نے
آندھیوں میں جلا لیا تم نے
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
چل بسے مجھ سے روٹھ کر ہائے
میں نے کپڑے نئے نہ پہنائے
بال بکھرے ہوئے نہ سُلجھائے
کون اب ماں کے دل کو بہلائے
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
بن کی وحشت تمہیں رُلائے گی
نیند کس طرح تم کو آئے گی
کیا کیا صدمے نہ ماں اُٹھائے گی
تم کو پہلو میں جب نہ پائے گی
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
غم گلے سے لگا رہی ہوں میں
خالی جھُولا جُھلا رہی ہوں میں
خون کے آنسو بہا رہی ہوں میں
اب سوئے شام جا رہی ہوں میں
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
اے عروج اب عروج پر غم ہے
دونوں عالم میں شورِ ماتم ہے
جس کو دہرو میں آج غم کم ہے
ماں کے دل کی پُکار پیہم ہے
میرے اصغر کہاں ۔۔۔
رات کا وقت ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.