Mera asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shahid Baltistani
ماں یہ مقتل میں رو کے کہتی تھی
نوکِ نیزہ پہ ہےمیرا اصغر
قبر سے آ گیا ہے نیزے پر
قد تیرا اتنا بڑھ گیا اصغر
اے میرے چھ مہینے والے علی
لاج رکھ لی ہے تو نے مادر کی
اب نہ روؤں گی تجھکو پالا ہے
تو جو مقتل میں ہنس دیا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
اپنی آنکھوں سے میں لگاتی انہیں
تیرے قدموں کے جو نشان ہوتے
ماں کو ارمان رہ گیا دل میں
گھٹنیوں بھی نہیں چلا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
تو تو بس چھ مہینے والا تھا
اس کا اکبر جوان بیٹا تھا
سامنے میں نے ام لیلیٰ کے
تیرا پرسہ نہیں لیا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
بی بیوں دیکھو میرے بچے کو
کر لیا بند اس نے آنکھوں کو
ماں کو نہ محرموں کے مجمے میں
کیسے دیکھے گا بے ردا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
جان یہ سوچ کر نکلتی ہے
تو نے اے لال چھ مہینوں میں
اتنا پانی نہیں پیا ہو گا
خون جتنا اگل دیا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
جا کے جنت میں اے میرے بیٹا
تم تو محسن کے ساتھ کھیلو گے
ماں سکینہ کو کیا دلاسہ دے
کس سے کھیلے گی وہ بھلا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
لے کے ننھے سے سر کو گودی میں
ماں تکلم یہ رو کے کہتی کہتی تھی
اب تو آنکھوں کو کھول دے بیٹا
مل گیء ہے مجھے ردا اصغر
ماں یہ مقتل میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.