Mazloom bada hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nasir Asghar Party
کربلا کہتی ہے مظلوم بڑا ہے اصغر
ذبح میداں میں دو بار ہوا ہے اصغر
ہاتھ میں تیغ نہیں اور الٹ دے فوجیں
جیسے عباس لڑے ویسا لڑا ہے اصغر
کربلا کہتی ہے۔۔۔
سر ہے نیزے پہ رکھا اور بدن ریتی پر
ہاے کس حال میں بانو کو ملا ہے اصغر
کربلا کہتی ہے۔۔۔
سن کے ھل من کی صدا دشت میں جانے کے لئے
گھٹنیوں شاہ کے خیمے میں چلا ہے اصغر
کربلا کہتی ہے۔۔۔
عصر کے آخری سجدے کے لئے مولا نے
اپنے چہرے پہ تیرا خوں ملا ہے اصغر
کربلا کہتی ہے۔۔۔
تیرا احساں نہ بھولے گا تکلم مولا
مجھکو سب کچھ تیرے جھولے سے ملا ہے اصغر
کربلا کہتی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.