Maqtal may khoon se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
مقتل میں خوں سے لعل ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
ابرو ہی حسین کی پلکیں حسین کی
تیور وہی حسین کے آنکھیں حسین کی
آئینہ جمال ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
سوکھے لبوں کے گرد وہ چہرے کی آب و تاب
ہمت نہیں کسی میں کوئی بڑھ کے دے جواب
شبیر کا سوال ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
اللہ رے وہ تیری تبسم بھری نگاہ
اک آن میں صفیں ہی پلٹ دے خدا گوایہ
ہیبت میں اک جلال ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
تیرا لہو زمین پر گرنے نہیں دیا
بہتے لہو کو شاہ نے چہرے پہ مل لیا
یکتا دم قتال ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
بانو کی سمت جائے تو کس طرح سے حسین
پلٹے ہیں سات بار در خیمہ سے حسین
ہاتھوں پہ نونہال ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
اٹھتا ہے شور گریہ جو اک خیمہ گاہ سے
سب بن کا بن لرزتا ہے بانو کی آہ سے
اک تیر سا نڈھال ہے بانو کا نونہال
---مقتل میں خوں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.