Maqtal may dhoondti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
مقتل میں ڈھونڈتی ہے اصغر کو سکینہ
جھُولا بھی ملا خالی اصغر تھا کہیں نہ
مقتل میں ڈھونڈتی۔۔۔
کیسے پیئوں میں پانی کہ پانی میں بھی تم ہو
تمہیں ڈھونڈوں کیسے اصغر کہاں ریت میں گُم ہو
تم سے بچھڑ کے بھیا نہیں بہن کو جینا
مقتل میں ڈھونڈتی۔۔۔
چھوٹی سی قبر دیکھی معصومہ نے جس دم
بانہوں میں اُسے لے کر کرنے لگی ماتم
خالی قبر پڑی تھی اور گم تھا نگینہ
مقتل میں ڈھونڈتی۔۔۔
خونِ جگر سے لکھوں وہ زورِ قلم دو
جُز غم علی اصغر کے کوئی اور نہ غم ہو
بڑھتا ہی رہے ہر دم اس غم کا خزینہ
مقتل میں ڈھونڈتی۔۔۔
پلکوں پہ دُرے غم کو تم لوگو سجائو
ماتم کو تم وسیلہ بخشش کا بنائو
ہے مثلِ کشتیِ نوح پنجتن کا سفینہ
مقتل میں ڈھونڈتی۔۔۔
جس طرح ظالموں نے نیزے میںپرویا
یہ دیکھ روئی دھرتی عمبر بھی تھا رویا
خورشید کو پھر بھولا منظر وہ کبھی نہ
مقتل میں ڈھونڈتی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.