Ay abbas teri zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ali Mohd. Sultanpuri
دکھیاری زینب کے لبوں پر تھا نوحہ
اے عباس تیری زینب بے پردہ ہے
لے جاتے ہیں قید مجھے کر کے اعدا
اے عباس تیری زینب بے پردہ ہے
سورج نے جس کو نہ دیکھا بے پردہ
اس کو ننگے سر دیکھے گی اب دنیا
وقت یہ کیسا غربت کا مجھ پر آیا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
تو جب سے جا کر دریا پہ سویا ہے
سارا کنبہ خون کے آنسوں رویا ہے
جل گےء خیمے چھن گیء چادر گھر اجڑا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
جس کے اٹھارہ بھائی تھے وہ خواہر
قیدی بن کر کھاتی ہے در در ٹھوکر
مجھ کو مقدر نے کر ڈالا ہے تنہا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
قتل ہوے میرے بیٹے اور سب ہیں
ہاے مجھے تقدیر کہاں لے کر آی
کون کرے امداد نہیں کوئی اپنا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
جب سے سنا ہے آنے والا ہے بازار
درد کی چلتی ہے میرے دل پر تلوار
وقت ہے تیری بہنا کے مر جانے کا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
دل میرا گھبراتا ہے کیا ہوگا اب
بازاروں سے کیسے گزرے گی زینب
چاروں جانب نا محرم مجمع ہوگا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
میں ایک دن جس کوفے کی شہزادی تھی
جاتی ہوں اس شہر میں بن کر کے قیدی
اے غازی اب پھٹ جاے گا دل میرا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
ایک جیسی ہے ماں اور بیٹی کی غربت
دونوں کو دربار تلک لای قسمت
فرق ہے اتنا پردے میں تھی ماں زہرا
اے عباس تیری زینب۔۔۔
اے وائض ایک حشر کا منظر تھا اس دم
روکے علی یہ کہتی تھی زینب جس دم
سر ہے کھلا بالوں سے چھپایا ہے چہرہ
اے عباس تیری زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.