Mai laash uthaun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shadman Raza
ہے جلتی زمیں تو ہی بتا اے میرے اصغر
میں لاش اٹھاؤں یا تیری قبر بناؤں
رکھ بھی تو نہیں سکتا تیری لاش زمیں پر
میں لاش اٹھاؤں یا تیری قبر بناؤں
رکھوں گا زمیں پر جو تجھے میرے جیالے
ہے گرم زمیں جسم پہ پڑ جایینگے چھالے
شبیر کو اب تو ہی بتا ہنسلیوں والے
خود سنبھلا نہیں جاتا تجھے کیسے سنبھالے
اصغر کو کہا شاہ نے سینے سے لگا کر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
یہ بات الگ ہے کہ ترستے ہو کفن کو
دفنانا ضروری ہے بہت ننھے بدن کو
ورنہ یہ لعیں کر دینگے پامال بدن کو
ماں تیری نہ سہہ پاے گی اس رنج و محن کو
پھر روتے رہے دیر تلک شاہ یہ کہہ کر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
ہے یہ بھی خبر قبر میں نہ چین ملے گا
ہے گرم زمیں گرم ہوا جسم جلے گا
پانی کے بنا دھوپ کی شدت نہ سہے گا
گر دفن نہ ہو پایا تو گھوڑوں سے روندے گا
لایا ہوں تجھے اس لےء دامن میں چھپا کر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
آنکھوں میں اندھیرا ہے نظر کچھ نہیں آتا
ٹوٹی ہے کمر بیٹھ کے اٹھا نہیں جاتا
زانوں پہ سلا کر میں تجھے لوری سناتا
ایک ہاتھ سے پھر بیٹا تیری قبر بناتا
مجبور ہوں اب اٹھ بھی نہیں سکتا میں گر کر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
اک بوندھ ہی پانی تو فقط مانگ رہا تھا
سوکھا ہوا سہہ روز سے ننھا سا گلا تھا
جو تیر تیری ننھی سی گردن پہ لگا تھا
وہ تیر میرے لال تیرے قد سے بڑا تھا
پانی نہ دیا قتل تجھے کر دیا اصغر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
ہے پھول سا نازک یہ تیرا چاند سا چہرہ
کس دل دباؤنگا اسے خاک میں بیٹا
مر جاؤں گا صدمے سے یہی باپ ہوں تیرا
آ جاے گا اس وقت میرے منہ کو کلیجہ
ڈالوں گا تیرے رخ پہ میں ریت اٹھا کر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
القصہ قمر قبر بنانے لگے سرور
اصغر کو اٹھا لیتے تھے رکھ رکھ کے زمیں پر
اے شادمان کہتے تھے عجب وقت ہے ہم پر
بیکفن ہی دفنانا پڑے گا تجھے اصغر
اب تاب نہیں باقی میرے جسم کے اندر
میں لاش اٹھاؤں یا۔۔۔
ہے جلتی زمیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.