Maa ne asghar ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
ماں نے اصغر کو جو جھولے میں نہ پایا ہوگا
رات بھر چین اسے کس طرح آیا ہو گا
ماں یہی سوچ کی روتی تھی لہو کے آنسوں
شہ نے کس طرح کیا ہوگا تیرے خوں سے وضو
تیر جب اصغر بے شیر نے کھایا ہوگا
ماں نے اصغر کو۔۔۔
کچھ جلی لڑکیاں جھولے کی اٹھا لای تھی
بانو جب چھوٹے کے زنداں سے گھر آی تھی
حال اصغر کا یوں صغرا کو سنایا ہوگا
ماں نے اصغر کو۔۔۔
زندگی بھر کبھی ساے میں نہ بیٹھی مادر
کہتی تھی دھوپ میں سوتا ہے میرا نورِ نظر
میری تو قبر پہ بھی دھوپ کا سایہ ہوگا
ماں نے اصغر کو۔۔۔
پوچھتی رہتی تھی ہر ایک سے ماں اصغر کی
مجھکو بتلاؤ بنی قبر کہاں اصغر کی
اسکی تربت پہ دیا کس نے جلایا ہوگا
ماں نے اصغر کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.