Maa kehti thi ro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ghadeer Fatima
ماں کہتی تھی رو رو کر سو جاؤ میرے بیٹا
معصوم میرے اصغر سو جاؤ میرے بیٹا
ہے محشر سو جاؤ میرے بیٹا
نظروں سے لعینوں کی میں تم کو بچا لیتی
ممتا بھرے آنچل کے ساے میں چھپا لیتی
مجبور ہے یہ مادر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
ایسے میں سبھی اپنے موجود سہارے ہیں
ہے پاس علی اصغر عمو بھی تمہارے ہیں
ہے وقت یہی بہتر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
بے چین تیرا چہرہ کس کس سے چھپاؤں گی
گر پوچھ لیا شہ نے کیا انکو بتاؤں گی
سوچو تو زرا دلبر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
جاگو گے اگر ایسے گھبرا کے میں رو دونگی
سوکھے تیرے ہونٹوں کو اشکوں سے بھگو دونگی
اے جانِ دل مادر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
یہ سوچتی ہوں بیٹا تم پر نہ ستم ڈھاے
سوے ہوے بچے پر شاید یہ ترس کھائے
ظالم ہے بہت لشکر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
آنکھیں ہیں تیرے نیلی صورت ہے تیری پیاری
الجھے ہوے گیسوں پر ماں صدقے ہو ماں واری
ششماہ میرے اصغر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
عاشور کو کل رن میں اک حشر بپا ہوگا
ہر سمت سے گونجے گا اک شور قیامت کا
نیند آے گی پھر کیوں کر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
محسوس کرو بیٹا اک ماں کی پریشانی
کیا دوں میں تمہیں گھر میں اک بوند نہیں پانی
بس اشکوں کے ہیں ساغر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
بچے بھی کبھی ماں سے ہوتے ہیں خفا ایسے
کیا روٹھتی ہے کوی اپنوں سے بھلا ایسے
دکھیا پہ ترس کھا کر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
کیا بات ہے کیوں چپ ہو کچھ منہ سے کہو بیٹا
بے چین تمہیں اتنا پہلے تو نہیں دیکھا
جو دل میں ہے وہ کہہ کر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
کن الجھنوں میں ہو تم اک شب کے میرے مہماں
ہو جاے گی کل رن میں مشکل تیری ہر آساں
جاؤ گے لب کوثر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
جنگل ہے بیاباں ہے ہر سمت اندھیرا ہے
جانا ہے بہت آگے اور دور اجالا ہے
سمجھاؤں تمہیں کیونکر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
یہ ارض و سماں کیا ہے روتے ہیں فلک تارے
غمگیں ہیں سبھی حوریں روتے ہیں ملک سارے
یہ بین رضا سن کر سو جاؤ میرے بیٹا
ماں کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.