Maa dekh rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Kazmi Brothers
چھے ماہ کا مجاہد سوۓ میدان چلا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چہرہ بڑا نازُک ہے بڑی گرم ہوا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
ظالم تُجھے اس بات کا احساس نہیں ہے
چھ ماہ کا بچہ ہے یہ عبّاس نہیں ہے
کمسن علی اصغر سے تیرا تیر بڑا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
اے بہن تیرے سامنے بابا کے ہیں حالات
اب شامِ غریباں کو ہی ہوتی ہے ملاقات
مڑ مڑ کے سکینہ کی طرف دیکھ رہا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
حرمل نے قماں کھینچی تو لرزی یہ زمین ہے
ہے سامنے خیام تبھی اس کو یقیں ہے
پردہ بڑی بےچینی سے خیمے کا ہٹا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
اللہ میرے اللہ یہ دھائی ہے دھائی
اُمت نے سیدہ کی یوں لوٹی ہے کمائی
اِک بہن نے بھائ کا لہو منہ پہ ملا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
سوچا تھا کہ جی لے گی وہ یادوں کے سہارے
اُمت نے جلا ڈالے ہیں ارمان بھی سارے
اصغر تیرا جھولا تیرا کُرتا بھی جلا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
ہیں ہاجرہ یعقوب و ابراہیم کے خم سر
سر چاند سے بیٹے کا چڑھا نوکِ سناں پر
پابند رسن پھول سی بیٹی کا گلا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
عمران مجھے قوتِ تحریر نہیں ہے
کیسے میں لکھوں تیر کہ یہ تیر نہیں ہے
اصغر کی طرف چل پڑی تیزی سے قضا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھے ماہ کا مجاہد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.