Loriyon waala mera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mesum Abbas
لوریوں والے راج دلارے
اے میرے پیارے ہاے علی اصغر
ہاے علی اصغر ہاے علی اصغر
لوریوں والا میرا جل گیا جھولا تیرا
تو کہاں ہے میرے اصغر ڈھونڈتی پھرتی ہے ماں
گود اجڑی ہے میری گھر بھی اجڑا ہے میرا
تو کہاں ہے میرے اصغر ڈھونڈتی پھرتی ہے ماں
کیوں ہوا مجھ سے خفا کیا ہوی ماں سے خطا
کر کے جو ویران جھولا تو گیا سوے قضاء
ہے نگاہوں میں میری ہر گھڑی چہرہ تیرا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
اے میرے نورِ نظر اے میرے لختِ جگر
بند جب آنکھیں کروں میں آے بس تو ہی نظر
خواب میں دوں لوریاں دوں کبھی در پہ صدا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
آ دھلا دوں منہ تیرا خاک و خوں میں ہے اٹا
آ میرے اصغر بدل دوں خوں بھرا کرتہ تیرا
تیر جب تجھکو لگا خوں میں تر ہو گیا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
شدت غم کھا گیء قلب کو تڑپا گیء
ماں کے بن اے لال تجھکو کس طرح نیند آ گیء
کس نے دی لوری تجھے دشت میں یہ تو بتا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
زندگی دشوار ہے ماں تیری غم خوار ہے
دھوپ میں ہے قبر تیری موت ماتم دار ہے
راتوں کو اٹھ اٹھ کے میں کرتی رہتی ہوں بکا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
تیر سے کرکے شہید مطمئن کب تھے یزید
قبر سے لاشہ نکالا پھر کیا تجھکو شہید
لے گےء وہ سر تیرا بعد اسکے کیا ہوا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
میثم و مظہر وہ غم ہو نہیں سکتے رقم
بین جب کرتی تھی مادر روتے تھے اہلِ حرم
صرف اس فریاد پر خیمے میں کہرام تھا
تو کہاں ہے میرے اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.