Loriyon se sone
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
آ دوں میں لوریاں
لوریاں سے سونے والے سو رہا ہو تم کہاں
دو صدا مقتل سے اصغر ڈھونڈتی پھرتی ہے ماں
ہاتھوں پہ مہندی لگاتی سر پہ سہرے باندھتی
رہ گےء ارمان ادھورے تم نہ ہو پاے جواں
لوریاں سے سونے والے۔۔۔
رو پڑی شام غریباں دیکھ کر سوے قیام
اٹھ رہا ہے ماں کے دل سے یا کہ خیموں سے دھواں
لوریاں سے سونے والے۔۔۔
سسکیاں بھرتی ہے مادر گود ویراں دیکھ کر
خالی جھولے سے لپٹ کے رو رہی ہے لوریاں
لوریاں سے سونے والے۔۔۔
شرم سے دریا کی لہریں پانی پانی ہو گیا
ہاے جب سوکھے لبوں پر پھیری اصغر نے زباں
لوریاں سے سونے والے۔۔۔
موت کو آیا پسینہ حلق اصغر دیکھ کر
کانپتا تھا تیر حرملہ ہاتھ میں لرزی کماں
لوریاں سے سونے والے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.