Aur phir shaam aagaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Irfan Haider
کربوبلا سے لوٹ كے آیا جو قافلہ
قبرِ نبی پہ ماتمِ شبیر جب ہوا
زینب نے بال کھولے نبی كے مزار پر
بولی لٹا كے آئی ہوں جنگل میں سارا گھر
ارے نانا
میں روتی رہی میرا گھر اجڑا تیرا دین بچا نانا
لیکن میرے حسین نے وعدہ نبھا دیا
حسین یا حسین یا حسین
نانا تیرے شہر سے چلا
زہرہ کا لاڈلا
دین كے کام آ گیا
سالارِ قافلہ بن گیا بیمار ناتواں
اور پِھر شام آ گیا
راہوں كے سنگ ریزوں نے پُرسہ دیا اُسے
ہائے نانا شام والوں نے باغی کہا اُسے
اے دین كے بادشاہ تیرے اُس مظلوم لال پر
یہ بھی الزام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
اے نانا بازوؤں میں جب باندھی گئی رسن
میں رو پڑی تو نیزے سے بولے شہہ زمن
اے بہنا غم سہو ہر گھڑی امت كے واسطے
سُن كے آرام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
نانا بتاؤں کیسے میں کیا ہو گئے ستم
کوفے كے در پہ جیسے ہی پہنچے اسیرِ غم
عابد كے لب ہلے دیکھ کر مسلم کی لاش کو
لب پہ الشّام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
واں اک یہودی رہتا تھا بہیا تھا جس کا نام
وہ کلمہ پڑھ كے چادریں لے آیا خوش خرام
پِھر چادریں چھنیں پِھر وہی بے حرمتی ہوئی
صبر پِھر کام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
کوفے میں ہم جو آ گئے بے پردہ نوحہ گر
کہتا تھا کوفے والوں سے یہ شمر بد گہر
حاکم کو دو خبر لایا ہوں نیزوں پہ سب كے سر
لینے انعام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
عابد کو آ كے خولی نے غم کی خبر یہ دی
حاکم كے سامنے ابھی پیشی ہے آپ کی
نانا یہ سانحہ آپ كے سادات كے لیے
بن كے کُہرام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
بے غیرتوں كے شہر میں سادات آ گئے
پہنچے جو دِل کو تھام كے حاکم كے سامنے
اے نانا اس گھڑی ایک اک بی بی كے ذہن میں
تیرا زرغام آ گیا
اور پِھر شام آ گیا
نانا تیرے شہر سے۔۔۔
وہ باتیں لکھ سکا ہی نہیں مظہر عابدی
جو کہہ رہی تھی نانا سے بیٹی بتول کی
اے نانا میرے درد کا عرفان ہے جسے
ارے آنسو نہ رک سکیں گے کبھی اُس کی آنکھ سے
جب شام پہنچا قافلہ
سادات میں کہرام تھا
پتھر بھی لگے سو زخم ملے
دُرّے لگے طعنے سہے
سب ہنستے رہے ہَم روتے رہے
بس ہائے حسینا کہتے رہے
حسین یا حسین یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.