Kisko doo mai lori
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nasir Asghar Party
کس کو دوں میں لوری
اصغر میرا رہ گیا رن میں
ماں یہ رو کے بولی
کس کو دوں میں لوری
شام غریباں چھا گیء بن میں
میرا دل گھبراے
گھر نہیں آیا اصغر میرا
پھیلا گیء تاریکی
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
تم نہیں آے تم نہیں آے
کتنا پکارا میں نے
ماں سے خفا کیا اے شہزادے
یوں ہوتا ہے کوئی
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
آجا میرے اصغر آجا
روٹھ گیا کیوں بیٹا آ
اجڑے بن میں نوحہ کناں ہے
ماں پھیلاے جھولی
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
تجھکو کہاں میں ڈھونڈنے جاؤں
تجھکو کہاں سے لاؤں
میری گودی چھوڑ کے تو نے
بستی دور بسالی
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
تیرے بنا اس دکھیا ماں کو
کیسے بھلا چین آے
تیرا جھولا بھی سونا ہے
میری گود بھی سونی
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
اپنے وطن سے دور یہاں پر
کربوبلا کے بن میں
کھو گیا میرا لال کہیں پر
رہ گیء جھولی خالی
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
گوہر یہی کہتے کہتے
مر گیء ماں اصغر کی
گود میں اپنی کس کو سلاؤں
کس کو دوں میں لوری
کس کو دوں میں لوری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.