Khaali jhoola
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
آجا اصغر لوری سناؤں
خالی جھولا کیسے جھلاوں
دل سے لگاؤں ناز اٹھاؤں
آجا اصغر لوری سناؤں
کالے گیسوں رنگ سنہرے
کتنا حسیں تو چاند ہے میرا
خاک و لہو میں لیکن ڈوبا
پھولوں جیسا تیرا چہرہ
دھوپ میں رن کی کیسے بچاؤں
آجا اصغر۔۔۔
ایک ایک پہلو تیری خوشبو
چاروں طرف ہے میرے پھیلی
تیرا کرتہ تیرا شلوکہ
ایسے بسا ہے یاد میں میری
جتنا سوچوں ڈوبتی جاؤں
آجا اصغر۔۔۔
چاند سے بڑھ کے تیرا اجالا
میں نے سفر میں تجھکو پالا
رہ گیء حسرت گھر کے صحن میں
نہ تو چلا اور نہ تو کھیلا
انگلی پکڑ کر تجھکو چلاؤں
آجا اصغر۔۔۔
اکبر میرا پہنے صحرا
تم کو بناؤں میں شہ والا
مخمل جیسے پھولوں والا
چھوٹا سا ایک پیارا صحرا
سر پہ تمہارے بیٹا سجاؤں
آجا اصغر۔۔۔
نازک سے گردن پہ تمہاری
میں نے سنا ہے زخم لگا ہے
کیسا ستم ظالم نے کیا ہے
تو چھوٹا ہے تیر بڑا ہے
روتی جاؤں کہتی جاؤں
آجا اصغر۔۔۔
کیوں نہ پڑے سلمان و رضا ہم
نوحے کے صورت میں لوری
لوری سنانے کی حسرت تھی
جو نہ ہوی مادر کی پوری
کہتی تھی میں مر نہ جاؤں
آجا اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.