Kehti bano ye maqtal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Askar Ali Khan
کہتی بانو یہ مقتل میں آی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
ڈھونڈتی ہوں کرو رہنمائی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
ہاے کیسا ہوا داغ دل پر
چین آتا نہیں میں ہوں مضطر
مجھکو دیتا نہیں کچھ دکھائی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
میرے بچے کا کوئی پتہ دے
اے زمین بلا تو بتا دے
اے فلک ہوں میں تیری ستای
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
میرا ششماہ بچہ کہاں ہے
کیوں وہ آنکھوں سے میری نہاں ہے
کونسی جا ہے جو اس کو بھای
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
شب ہے گھبراے گا میرا بچہ
کیسا مقتل میں ہے سب اندھیرا
لوری دے کر سلانے ہوں آی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
کوئی کہتا نہیں کچھ زباں سے
اٹھ گیء کیا مروت جہاں سے
لوگوں کہدو میں ہوں اس دای
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
تشنگی سے وہ اس کا تڑپنا
اب بھی آنکھوں میں ہے وہ مچلنا
پیاس اس کی بجھانے ہوں آی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
تیر ہی تھا بہت جس گلے پر
ہاے پھیرا گیا اس پہ خنجر
آسماں دے رہا ہے دہائی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
حشر خیمے میں صادق تھا برپا
روتے جاتے تھے سجاد والا
بانو کہتی جو مقتل میں آی
میرے اصغر کی ہے قبر کس جا
کہتی بانو یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.