Kahan ho maa sadaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Muslim Jafri
کہاں ہو ماں صداییں دے رہی ہے اے علی اصغر
تمہیں دشت بلا میں ڈھونڈتی ہے اے علی اصغر
میرے نورِ نظر اے جانے مادر آ گیا پانی
تمہیں بھی تو بلا کی تشنگی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
تمہارا خالی جھولا سب کو خیموں میں رلاتا ہے
تمہیں کھو کر سکینہ رو رہی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
میرے خیمے میں اے بیٹا تمہارے دم سے رونق ہے
تمہارے بعد اب ویرانگی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
چھڑکتے کس طرح پانی کہاں سے پھول ہم لاتے
تمہاری قبر اشکوں سے سجی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
نہ اپنی زندگی میں میں کبھی ساے میں بیٹھونگی
یہ وعدہ کر کے اب ماں جا رہی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
کبھی پیاسی سکینہ کو کوئی دیتا ہے گر پانی
تمہیں بالی سکینہ پوچھتی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
ظفر راہوں میں کہتی تھی یہی ام رباب اکثر
تمہارے بعد کیسی زندگی ہے اے علی اصغر
کہاں ہو ماں صداییں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.