Jhoola veeran hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
جھولا ویران ہے اور گود بھی خالی اصغر
ماں کو بتلا دے کہاں بستی بسا لی اصغر
سر پہ چادر جو نہ تھی ماں نے کفن کی صورت
خاک مقتل کی تیری لاش پہ ڈالی اصغر
جھولا ویران ہے۔۔۔
مار کر تیر تبسم کا ستمگاروں کو
آبرو دینِ محمد کی بچا لی اصغر
جھولا ویران ہے۔۔۔
بھول جائے تیرا غم بالی سکینہ کیسے
تیری صورت ہے کہاں بھولنے والی اصغر
جھولا ویران ہے۔۔۔
بابِ خیبر جو اُٹھاتے تو نہ ہوتی دِقت
لاش سرور نے تیری کیسے اُٹھا لی اصغر
جھولا ویران ہے۔۔۔
موت گھبرائ گئی ماتھے پہ پسینہ آیا
موت کی آنکھ میں یوںآنکھ ہے ڈالی اصغر
جھولا ویران ہے۔۔۔
کیسے ہو جائے کسی در کا بھیکاری ریحان
ہے ازل سے یہ تیرے در کا سوالی اصغر
جھولا ویران ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.