Ay gherat e Maryam tera bazar me jana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Chakwal Party
اے غیرتِ مریمؑ تیرا بازار میں جانا
نہ بھول سکے گا اسے تا حشر زمانہ
آہ زینبؑ و کلثومؑ کی چھنتی ہیں ردائیں
جاؤ ارے لوگوں میرے غازیؑ کو بلانا
تو دخترِ زہراؑ ہے نواسی ہے نبیؐ کی
سرننگے تیرا شام کے بازار میں جانا
اب خاک پہ سوئے گی سکینہؑ تیری کیسے
تھا تو نے سکھایا اسے سینے پہ سلانا
مرجاتے ہیں شوہر تو پناہ دیتے ہیں بھائی
کبرہٰؑ کہاں جائے نہ رہا کوئی ٹھکانہ
اٹھتی نہیں بابا سے تیری لاش علی اکبرؑ
تھا تو نے ہی بیٹے میرے لاشے کو اٹھانا
جس در پہ سلامی دیا کرتے تھے شبیرؑ
رک جاؤ مسلمانوں وہی گھر نہ جلانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.