Hussain godh may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
حسین گود میں لاشہ پسر جو لاتے ہیں
وہ بار ہو ہے کہ ہر گام ڈگمگاتے ہیں
نکالتے ہیں پسر کے گلے سے تیر ستم
یہ شہ کرامت صبر و رضا دکھاتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
حسین چہرۂ اقدس طرز نوکِ چراغ
لہو سے اصغر معصوم کے جلاتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
یہ طفل خانۂ زہرا ہے اس پہ حیرت کیا
گلے پہ تیر لگے پھر بھی مسکراتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
لگی ہے خیمے کے در پر رباب کی نظریں
کہ سب صغیر کو لے کر حسین آتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
چھدا ہوا ہے گلا پھر بھی فرط الفت سے
حسین لال کو اپنے گلے لگاتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
لگاے ماں ہے کلیجے سے لاشہء اصغر
حسین ریت پہ ننھی لحد بناتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
جواب قرض ہے عابد یہ فوج اعدا پر
کہ چھ مہینے کے بچے بھی تیر کھاتے ہیں
حسین گود میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.