Ho mere laal kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Sachay Bhai
ہو میرے لال کہاں
ہائے جنگل کا وہ سناٹا وہ پُر ہول فضا
اور ایسے میں کسی دُکھ بھرے دل کی وہ صدا
جیسے بچھڑی ہوئی اولاد کو ڈھونڈے کوئی ماں
ہو میرے لال کہاں۔۔۔
تم گئے جب سے عجب حال ہے بیٹا میرا
کوئی صورت سے نہیں قلب سنبھلتا میرا
گود اُجڑی ہے نظر آتا ہے جھولا ویران
ہو میرے لال کہاں ۔۔۔
خود بخود ہاتھ اُٹھے جاتے ہیں لینے کو تمہیں
کب سے بے چین ہوں لوریاں دینے کو تمہیں
ہو گئی رات بس آ گود میں آؤ میری جاں
ہو میرے لال کہاں ۔۔۔
کس کی آغوش ہے اس بن میں بسائی بیٹا
نیند کس طرح مجھے چھوڑ کے آئی بیٹا
ماں کو بھی پاس بُلا لو وہیں سوتے ہو جہاں
ہو میرے لال کہاں ۔۔۔
زخم گردن کا خدا جانے دُھلایا کہ نہیں
جسم سے خون بھرا کُرتا وہ اُتارا کہ نہیں
کیا لہو زخم سے ناوک کے ابھی تک ہے رواں
ہو میرے لال کہاں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.