Ho kahan ay laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
ہائے اصغر کی صدا آتی ہے اب بھی رات کو
گونجتا ہے نالہِ قلبِ رباب ِ کربلا
جب جھپک جاتی تھی پلکیں چونک اُٹھتی تھی رباب
جیسے کوئی کان میں کہتا ہو اصغر آئے ہیں
ہو کہاں اے لال اصغر کس طرح ڈھونڈے یہ ماں
اب نہ قاسم ہے اکبر کس طرح ڈھونڈے یہ ماں
تُو میرے دل کا سکوں ہے تُو میرے دل کا قرار
یاد میں تیری سکینہ کر رہی ہے انتظار
یہ بتا دو ہو کہاں پر کس طرح دھونڈے یہ ماں
ہو کہاں اے لال۔۔۔
ہے اندھیرا سُونا جنگل ڈر نہ جانا میرے لال
یہ تیری لمبی جُدائی کر گئی مجھ کو نڈھال
مر نہ جائے تیری مادر کس طرح دھونڈے یہ ماں
ہو کہاں اے لال۔۔۔
ظلم کی آندھی نے تجھ کو کر دیا مجھ سے جُدا
کس ستم کے ابر میں ہے چھُپ گیا چہرا تیرا
ٹھوکریں کھاتی ہوں در در کس طرح دھونڈے یہ ماں
ہو کہاں اے لال۔۔۔
صغریٰ نے یہ خط میں لکھا کیسا ہے اصغر میرا
گھُٹنیوں چلتا وہ ہو گا جان میری اُس پر فدا
کیا کہے گی اُس سے مادر کس طرح دھونڈے یہ ماں
ہو کہاں اے لال۔۔۔
چھِن گئی چادر بھی میری جل گیا جھولا تیرا
پوچھتی ہوں ہر کسی سے ہے کہاں اصغر میرا
مجھ کو گھیرے ہیں ستمگر کس طرح دھونڈے یہ ماں
ہو کہاں اے لال۔۔۔
غم میں تیرے رو رہی ہیںیہ زمین و آسماں
محسن و احمد بھی روئے رو رہے ہیں دونوں جہاں
کہہ رہی تھی غم سے مادر کس طرح دھونڈے یہ ماں
ہو کہاں اے لال۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.