Haye baysheer asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Murtaza-Riaz
رات بھر دور سے آواز بکا آتی ہے
ہائے بے شیر اصغر
کوئی لوری ہے جو نوحے میں بدل جاتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
دل سنبھلے ہوئے دل تھامے ہوئے ماتمیوں
ہاں اسے سنتے رہو
اک آواز ہے جو قلب کو تھراتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
کبھی ہاتھوں پہ شہہ دیں کے تو چہرے پہ کبھی
یہ نامی ہے کیسی
یہ کسی خون کی سرخی سے نظر آتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
خالی گہوار کو آخر یہ بلاتا ہے کون
اور سہلاتا ہے کون
بے کسی جس کی طرف دیکھ کے شرماتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
عمر بھر سائے میں بیٹھی نہ تیرے بعد کبھی
اور نہ بیٹھے گی کبھی
دھوپ اس ماں کے قریب آکے ٹھٹھک جاتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
کوئی دکھیائی بہن دور بہت دور کہیں
ہے مسلسل غمگین
یاد تیری اسے ہر وقت رلواتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
رات کا پچھلا پہر ہو گیا ہے شاہد پھر بھی
ہے وہی بے چینی
اک فریاد کی لے عرش سے ٹکراتی ہے
---ہائے بے شیر اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.