Aseer hoke chali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Hadi Ali Khan Muslim
اسیر ہو کے چلی ہوں سلام لو بابا
یہ ابتدا ہے مصیبت کی انتہا بھی نہیں
گزر گئی ہے قیامت مگر گِلا بھی نہیں
پھوپھی کے سر پہ کفن کے لیے ردا بھی نہیں
اور آج ہوش میں بیمارِ کربلا بھی نہیں
اسیر ہو کے چلی ۔۔۔
ہمارا کر ب و بلا میں قیام ہو نہ سکا
تمہارے دفن کا بھی انتظام ہو نہ سکا
پڑے ہو خاک پہ کچھ اہتمام ہو نہ سکا
یہ ضعف ہے کے ادا بھی سلام ہو نہ سکا
اسیر ہو کے چلی ۔۔۔
سُنا ہے شام کا دربار جب بھرا ہو گا
یزید کا سرِ دربار سامنا ہو گا
میرا تو بھائی بھی زنجیر میں بندھا ہو گا
پھوپھی تو پہنچیں گی دربار میں تو کیا ہو گا
اسیر ہو کے چلی ۔۔۔
ہے سر پہ خاک بھی غم بھی ہے اور بُکا بھی ہے
ہے کمسنی بھی مصیبت بھی اور جفا بھی ہے
پھوپھی کے ساتھ رسن میں میرا گلا بھی ہے
ان آفتوں سے گزرنے کا حوصلہ بھی ہے
اسیر ہو کے چلی ۔۔۔
ہے اب بھی پیشِ نظر واقعاتِ کر ب و بلا
وہی ہے شمر کا خنجر وہی ہے شہہ کا گلا
وہی ہے شام کا بازار اور وہی کوفہ
عروج اب بھی سکینہ کی آ رہی ہے صدا
اسیر ہو کے چلی ۔۔۔
سُنو سکینہ سے غم کا پیام اے بابا
ہمارے جل گئے سارے خیام اے بابا
کہاں کہاں ہوں نہ جانے خیام اے بابا
ہے وجہ زیست تمہارا ہی نام اے بابا
اسیر ہو کے چلی۔۔۔
ابھی سے شام کو جانے کی ابتدا ئ دیکھو
رسن سے گُھٹتا ہے بابا میرا گلا دیکھو
پھوپھی کے سر سے بھی تو چھین لی ردا دیکھو
یہ ابتدائ ہے تو کیا ہو گی انتہا دیکھو
اسیر ہو کے چلی۔۔۔
جو پوچھو صبر تو میں فاطمہ کی پوتی ہوں
میں اپنے کُنبے کی مظلومیت کو روتی ہوں
تمہیں نہ پا کہ بہت دل فگار ہوتی ہوں
یہ کہہ کہ دشتے بُریدہ پی جان کھوتی ہوں
اسیر ہو کے چلی۔۔۔
نہ پوچھو حالتِ بیمارِ کربلا بابا
ہمارے ہیں یہی سالارِ قافلہ بابا
چُپی سے سہہ گئے ہر ظلم ہر جفا بابا
ہے آج شام کی منزل کا مرحلہ بابا
اسیر ہو کے چلی۔۔۔
یہ میرا آخری اب تو سلام لو بابا
جو ہو سکے تو گلا آ کے کھول دو بابا
ضرور آنا بلائوں گی آپ کو بابا
دُعا کرو مجھے ایذا نہ اور ہو بابا
اسیر ہو کے چلی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.