Haye asghar kya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ہاے اصغر کیا کروں اے جانِ مادر کیا کروں
تھی یہ بانو کی فغاں دنیا میں رہ کر کیا کروں
موت نے برباد کر ڈالا میرا گھر کیا کروں
ہے رگ جا کے لئے ہر سانس نشتر کیا کروں
حسرتوں کا دل میں اک برپا ہے محشر کیا کروں
---ہاے اصغر کیا کروں
اے میرے نور نظر تم کو اگر پاؤنگی میں
دیکھ لینا رات بھر سینے سے لپٹاوءنگی میں
سرخ پھولوں سے چمن گلشن کے مہکاونگی میں
اب نہ بھیجونگی تمہیں میں گھر سے باہر کیا کروں
---ہاے اصغر کیا کروں
تم سمجھتے ہو یہاں سے اپنے گھر جاؤں گی میں
چھوڑ کر تنہا تمہیں بیٹا کدھر جاؤں گی میں
قبر سے ٹکراکے سر جنگل میں مر جاؤں گی میں
پھیرلوں کیوں نہ گلے پر اپنے خنجر کیا کروں
---ہاے اصغر کیا کروں
کچھ نہیں تم کو خبر شہ کا مکاں لوٹا گیا
سید ابرار کا رن میں مکاں لوٹا گیا
دشت غربت میں حسینی کارواں لوٹا گیا
اب نہ اکبر ہیں نہ عباس دلاور کیا کروں
---ہاے اصغر کیا کروں
موت نے خود لوریاں دی نیند لانے کے لئے
رن میں آے زلزلے جھولا جھلانے کے لئے
تم چلے میداں میں کیسے تیر کھانے کے لئے
اب تمہیں تربت سے گہوارے میں لا کر کیا کروں
---ہاے اصغر کیا کروں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.