Gardan pe teer
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shadman Raza
روتی رہی مادر ہاے علی اصغر
اصغر ہاے اصغر
گردن پہ تیر کھا کر
دنیا سے جانے والے
ماں کو بھی اب بلا لے
تجھ سے بچھڑ کے اصغر
ماں کیسے دل سنبھالے
ماں کو بھی اب بلا لے
جب سے گےء ہو بیٹا
ماں دھوپ میں ہے بیٹھی
تم بھی تو دھو میں ہو
یہ بات میں نہ بھولی
اے قبر میں پدر کے
سینے پہ سونے والے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
تم یاد آ رہے ہو
دل رو رہا ہے میرا
مجھکو وہی بلا لو
اب تم جہاں ہو بیٹا
سینے تجھے لگا کے
ماں حال دل سنا لے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
سوکھا ہوا گلا تھا
روتی رہی ترای
افسوس ہے میں تجھکو
پانی پلا نہ پائی
کوثر پہ ماں پہنچ کر
پانی تجھے پلا لے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
اے لال تیرا جھولا
ویران ہو گیا ہے
بن تیرے میرا گھر بھی
سنسان ہوگیا ہے
باقی نہیں ہے میری
دنیا میں اب اجالے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
کربوبلا سے لٹ کر
جب شام میں چلی تھی
نیزے پہ تیرے سر کو
میں دیکھ کر پکاری
مشکل سے تجھکو اصغر
ماں کس طرح نکالے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
پردیس میں تمہارے
لاشے پہ رو چکی ہوں
زنداں میں اپنی پیاسی
بیٹی بھی کھو چکی ہوں
کوی نہیں ہے کس کو
ام رباب پالے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
زیشان و شادماں وہ
ماں دھوپ سے جو اُٹھی
چھاؤں میں ایک پاؤں
رکھتے ہی جاں نکلی
آواز پھر نہ آی
اے چھ مہینے والے
ماں کو بھی اب بلا لے
گردن پہ تیر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.