Ek nanhi si lehad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اک ننھی سی لحد رن میں بناتے ہیں حسین
خاک میں دوسرے محسن کو چھپاتے ہیں حسین
ڈالتے جاتے ہیں اصغر کے بدن پر مٹی
اور خیموں کی طرف دیکھتے جاتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
مرتے دم ننھے سے ہاتھوں نے جسے تھاما تھا
اب وہ دامن علی اصغر سے چھڑاتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
لاشے حر نے کہا رومال یہ دیدو جا کر
زخم بے شیر کا ہاتھوں سے چھپاتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
ڈھونڈنے آینگے اس لاش کو نیزہ بردار
چھپ کے بانو سے یہ زینب کو بتاتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
کہا صغرا نے کہ مر کر تو ملونگی شہ سے
مجھ کو معلوم ہے ہر قبر میں آتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
لاش عباس پہ کہتی تھی یہ زہرا روکے
اٹھو عباس تمہیں کب سے بلاتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
کوئی زینب کو بلا لاےء تکلم جا کر
برچی اکبر کے کلیجے سے چھڑاتے ہیں حسین
---اک ننھی سی لحد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.