Ek boond bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mesum Abbas
ماں نے دی صدا اے میرے بیٹا
اک بوندھ بھی پانی نہ ملا
خشک تھا گلا تر نہ ہوسکا
تڑپ اٹھی ماں ہاے میرے لال
تیر سے چھدا ننھا سا گلا
اک بوندھ بھی۔۔۔
بیٹا تیرے بعد جی نہ سکونگی
پانی تیرے بعد پی نہ سکونگی
اجڑا ہے اصغر میرا مقدر
تو ہے بیکفن میں ہوں بے ردا
اک بوندھ بھی۔۔۔
جھولا جھلاتی لوری سناتی
لال میں تیرے ناز اٹھاتی
پل میں لٹ گیء میری کمای
خوں کا دریا بن میں بہہ گیا
اک بوندھ بھی۔۔۔
تیر کھا کے تو مسکرا دیا
روتی رہ گیء فوج اشقیاء
نہر علقمہ ارض کربلا
دیکھتی رہی تیرا حوصلہ
اک بوندھ بھی۔۔۔
روتی ہے تجھکو ہاے سکینہ
اب کہاں تجھکو پاے سکینہ
جھولا بھی خالی جھولی بھی خالی
دکھیا جھلاے کس کا جھولنا
اک بوندھ بھی۔۔۔
کیسے یہ منظر بھول پاؤں گی
اشک لحد میں بھی بہاؤنگی
لال تمہاری پھول سی گردن
کر گیا زخمی تیر حرملہ
اک بوندھ بھی۔۔۔
چل دیےء تم بھی ماں کو چھوڑ کر
کیسے کروں گی شام کا سفر
مانگ بھی اجڑی کوکھ بھی اجڑی
کوئی نہیں ہے میرا آسرا
اک بوندھ بھی۔۔۔
دھوپ میں جواد عمر بتای
پل بھی نہ میثم ساے میں آی
تپتی زمیں پر تڑپا تھا اصغر
ماں کو وہ منظر یاد رہ گیا
اک بوندھ بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.