Dhal gaya suraj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Anj. Sabile Masumeen
ڈھل گیا سورج شمع جلی
ننھا میرا اصغر کہاں گیا رِے
بانو پُکاری کوکھ جلی
ننھا میرا اصغر کہاں گیا رِے
رات اندھیری سُنسان بن
ڈھونڈوں کہاں تجھے اے گُلبدن
رو رو پُکاری ماں دل جلی
ننھا میرا اصغر۔۔۔
وقتِ مدد ہے مشکل کُشائ
مشکل کرو حل بحرِ خدا
تم ہی بتا دو مولا علی
ننھا میرا اصغر۔۔۔
جنگل میں کس جا تُو کھو گیا
خالی ہے جھُولا ٍاے مہلکا
کس کو جھُلائے اماں تیری
ننھا میرا اصغر۔۔۔
ارے یہ تو بتا دے اے حُرملا
چھیڑاہے کیوں تُو نے ننھا گلا
ڈوبی ہے خون میں ننھی کلی
ننھا میرا اصغر۔۔۔
تیری زمیں پر ہے کربلا
گُم ہو گیا ہے بچہ میرا
ڈھونڈ رہی ہوں گلی گلی
ننھا میرا اصغر۔۔۔
دُکھیاری مادر جائے کہاں
ویران لگتا ہے سارا جہاں
کرتی ہوئی آہ و زاری چلی
ننھا میرا اصغر۔۔۔
صالح نہ پُوچھو مقتل کا حال
قاصر زباں ہے جینا محال
اصغر کا غم ہے بے کلی
ننھا میرا اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.