Baysheer mere aaja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nasir Asghar Party
بے شیر میرے آجا تجھے لوری سناؤں گی
اپنے علی اصغر کو گودی میں سلاؤں گی
اے لال تصور میں دے دے کے تجھے لوری
مقتل میں تیرے خالی جھولے کو جھلاو نگی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
ملنے کے لئے ماں سے کچھ دیر کو آ جاؤ
مجھ دکھیا پہ کیا گزری سب حال سناؤں گی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
جاتے ہوے خیمے سے جو تو نے کیےء بیٹا
ان تیرے اشاروں کو میں بھول نہ پاؤں گی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
گر فوج ستم آی اور چھینی میری چادر
اس دشت بیاباں میں میں کس کو بلاؤں گی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
آنا ہے اگر مشکل آواز دو مادر کو
مقتل سے تمہیں لے نے میں خود چلی آؤں گی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
گودی میں تجھے لے کر میں سوچا یہ کرتی تھی
اس شیر کو میں اپنے عباس بناؤں گی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
یہ کہتے ہوے گوہر غش کر گیء وہ مادر
میں تیرے بنا اصغر واپس نہیں جاؤں گی
بے شیر میرے آجا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.