Barchi ki ani qabr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Safdar Abbas
اصغر کا لاشہ ڈھونڈتے پھرتے تھے جب عدو
نیزے چبھو چبھو کے سر دشت چار سوں
اک بار گونجی دشت بیاباں میں یہ صدا
بابا جان بابا جاں بابا جان بابا جاں
برچی کی انی قبر تلک آی ہے بابا
اصغر نے بھی سینے پہ سناں کھای ہے بابا
جب عصر کو چاہنے والے گےء مارے
نصرت کو چلا جھولے سے ہاتھوں پہ تمہارے
ھل من کی صدا رن میں مجھے لای ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
واقف تھے ستمگر بھی میری تشنہ لبی سے
ہے پیاس بجھای میری ایک تیر چلا کے
سادات پہ امت نے جفا دہائی ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
طےء کر کے چلا دشت سے جب تیر کی منزل
پیوست ہوا نیزے میں ننھا سا میرا دل
تڑپایا بدن روح بھی تڑپای ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
سینے کو لہو کر دیا ظالم کی سناں نے
منظر یہ مگر دیکھ لیا خیمے سے ماں نے
تقدیر میری ماں کو کہاں لای ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
اس وقت قیامت ہوی میدان میں برپا
وہ نیم ہوا نیزے سے جب میرا کلیجہ
یاد علی اکبر یہ مجھے آی ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
لاشہ کو لحد سے میری نیزے پہ اٹھا کر
اعدا نے چلایا میرے حلقوم پہ خنجر
غربت کی گھٹا کیسے یہاں چھای ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
خون نیزے پہ روتا تھا یہ سن کر سر سرور
الطاف صدا دیتے تھے جب نیزے سے اصغر
اصغر نے بھی سینے پہ سناں کھای ہے بابا
برچی کی انی قبر تلک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.