Bano ye boli rokar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
بانو یہ بولی رو کر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر جھولے کے سونے والے
آنکھوں میں رہنے والے سینے پہ سونے والے
بے شیر میرے اصغر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
گردن ڈھلی ہوئی ہے منکا ڈھلا ہوا ہے
سوتے ہو تیر کھا کر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
پانی پلائوں آ جا سینے لگائوں آ جا
کب سے کھڑی ہے مادر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
گودی ہوئی ہے سونی جھولا ہوا ہے خالی
سُنسان کر گئے گھر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
گہوارا جل رہا ہے خیمے بھی جل رہے ہیں
لائوں کہاں سے بستر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
جنگل یہ سونا سونا یہ ہر طرف اندھیرا
گھبرائیو نہ اصغر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
اک آگ سی لگی ہے دل غم سے پھٹ رہا ہے
آئے قرار کیونکر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
جلتی زمیں پہ مرزا پاس مردئہ کلی ہے
غنچہ دہن کھُلے تر جھولے کے سونے والے
صدقے گئی یہ مادر ۔۔۔
بانو یہ بولی رو کر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.