Bano ka naunehal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nasir Zaidi
بے تیغ رن کو جاتا ہے بانو کا نونہال
کم سن ہے بھوکا پیاسا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
اپنی عبا میں اسکو چھپالو کڑی ہے دھوپ
اس گلبدن کا دھوپ سے سولاں نہ جائے روپ
نازک بہت زیادہ ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
میداں میں تیر چلتے ہیں مولا نہ جایےء
مادر کا دل دہلتا ہے گھر لوٹ آیےء
تیروں کی ضد پہ آیا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
جھولے کو دیکھ دیکھ کر پھٹتا ہے ماں کا دل
اصغر کے ساتھ دشت میں جاتا ہے ماں کا دل
نصرت کو شہ کی جاتا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
بالی سکینہ روک رہی ہے پکڑ کے ہاتھ
بھیا نہ جاؤ رن کو میں کھیلوں گی کس کے ساتھ
روکو نہ مجھکو کہتا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
کس نے کہا کہ پیاس سے روتا تھا شیر خوار
اذن جہاد مانگ رہا تھا وہ بار بار
میداں میں مسکرایا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
جوڑے زباں کا تیر لبوں کی کمان سے
نکلا ہے جنگ کرنے وہ حیدر کی شان سے
خیبر شکن کا پوتا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
آیا پےء جہاد وہ مقتل میں جھولے سے
دو گھٹنیوں بھی چل نہیں سکتا تھا اس لیےء
بابا کو ساتھ لایا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
دیکھو چلا وہ تیر کماں سے سوےء صغیر
کانپی زمیںن کرب و بلا روےء بے ضمیر
جب تیر کھاکے تڑپا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
ریحان اعظمی تیرے نوحے کے سوز سے
أہل عزا کے ساتھ فرشتے بھی رو دیےء
تجھکو دعائیں دیتا ہے بانو کا نونہال
بانو کا نونہال
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.