Badan se noke naiza tak
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Kazmi Brothers
سر جو چھے ماہ کے بے شیر کا نیزے پے چڑھا
نوکِ نیزہ سے یہ اصغر کی صدا آنے لگی
بدن سے نوکِ نیزہ تک میرا سر آگیا اماں
تیرا اصغر بھی اکبر کے برابر آگیا اماں
گلے پر تیر کھائے چین سے سویا ہوا تھا میں
اچانک قبر میں نیزہ اُتر کر آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
ہے کچھ تیر و سناں پر اور کچھ بابا کے چہرے پر
بدن میں خون جتنا تھا وہ باہر آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
بتائیں آپ نے یہ راکھ جو پہلوُ میں باندھی ہے
میرا جھولا بھی کیا شعلوں کی زد پر آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
سرِ بازار اُس لمحے بھی تمُ کو صبر کرنا ہے
میرے سر کی طرف کوئ جو پتھر آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
بھلا تم میری معصومہ بہن کو کیا بتاتی ہو
سکینہ پوچھتی ہو گی کہ اصغر آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
میرا خوں میں بھرا کُرتا لئیے یثرب چلی جانا
سمجھ لینا تمہارے ساتھ میں گھر میں آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
بروزِ حشر احسن بس یہی سننے کی حسرت ہے
علی اصغر کہیں میرا سخن ور آگیا اماں
بدن سے نوکِ نیزہ تک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.