Ay mere bezaban
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہاے اصغر میرے اصغر
اے راج دلارے اصغر
ماں تجھکو پکارے اصغر
میری آنکھ کے تارے اصغر
آجا میرے پیارے اصغر
اے میرے بے زبان تم رہ گئے کہاں
اصغر جیئےگی کیسے تیرے بغیر ماں
چہرہ وہ چاند جیسا کیسے بھلائے ماں
اصغر جئے گی کیسے تیرے بغیر ماں
کیا وقت آگیا ہے بانو کی بے کسی پر
غربت پہ تیری ماتم کیسے کرے گی مادر
اعداء نے باندھ دی ہے ہاتھوں میں رسیاں
اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔
ہمت پہ ماں تمہاری قربان کیوں نہ جائے
سنتی ہوں تیر کھاکر تم رن میں مسکرائے
مادر کی لاج رکھ لی شاباش میری جان
اصغر جیئےگی کیسے۔۔۔
مادر کی ہے وصیت بیٹا خیال رکھنا
گودی میں انکی اصغر جانے کی ضد نہ کرنا
پہلے ہی ہے شکستہ دادی کی پسلیاں
اصغر جیئےگی کیسے۔۔۔
کیا زیرِ خاک اب بھی سوئے ہو منہ چھپائے
ماں ساری بی بیوں سے شرمندہ ہو نہ جائے
ہر ایک شہید کا ہے سر بر سرِ سناں
اصغر جیئےگی کیسے۔۔۔
دشوار ہوگیا ہے غم میں تمہارے جینا
اب خالی گود جا کر ماں کیا کرے مدینہ
مجھکو وہیں بلالو اے لال ہو جہاں
اصغر جیئےگی کیسے۔۔۔
سانسیں تو چل رہی ہیں زندہ کہاں رہی ہے
ماں زندگی سے اپنی آزادی چاہتی ہے
مشکل کشا ہو تم بھی کھلوادو بیڑیاں
اصغر جیئےگی کیسے۔۔۔
جنگل میں ایک بیٹا آواز گونجتی ہے
یہ سوچ کر بھی مادر مقتل میں رو رہی ہے
لگتا ہے درد سے تم لیتے ہو سسکیاں
اصغر جیئےءگی کیسے۔۔۔
یہ اجڑی گود بیٹا کیسے سکون پائے
حالت پہ تیری ماں کی ہنستے ہیں شام والے
دامن میں ہیں تمہارے جھولے کی لکڑیاں
اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔
روتے تھے سب تکلم اک ماں نے جب کہا تھا
پیغام کربلا میں جا کر ہوا یہ دینا
زنداں کےدر پہ اب بھی بیٹھی ہے ایک ماں
اصغر جئیےگی کیسے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.