Ay mere beta mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
اے میرے بیٹا میرے پیارے علی اصغر
نور نظر ماں کے دلارے علی اصغر
غم تیری فرقت کا مجھے کھا گیا بیٹا
تیرے بنا ماں کا تیری جی نہیں لگتا
آؤ یہ ماں تم کو پکارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
روتی ہوی بانوے مضطر یہ پکاری
چین ہوا ختم گیء رونقیں ساری
جب سے تم اس گھر سے سدھارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
تو ہی بتا کس کے میں اب ناز اٹھاؤں
جھولا جھٹلاؤں کسے لوری سناؤں
اب میں جیوں کس کے سہارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
دل میں تھا ارمان کہ تو دولہا بنے گا
لال میرے سر پہ تیرے سہرا سجے گا
رہ جائے ارمان وہ سارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
روتی رہی نہ سنی فریاد کسی نے
تیری بہن پیاری سکینہ کو شقی نے
ہاے طمانچے بھی ہیں مارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
آکے زرا دیکھ اے غازی کے بھتیجے
لے گےء چادر بھی ستمگر میرے سر سے
جل گےء خیمے بھی ہمارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
فخر ہے مجھکو میں ہوں شبیر کا ذاکر
اب کوئی دنیا کا مجھے ڈر نہیں یاسر
آپ ہیں جب میرے سہارے علی اصغر
اے میرے بیٹا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.